
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کیسے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرینڈز چلاتی ہے، تاہم ان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نےانہی کی غلطی کی نشاندہی کردی۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں ٹویٹر پر امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈ کے پیچھے پی ٹی آئی کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور دعویٰ کیا کہ ٹویٹر نے پی ٹی آئی کی "بوٹ آرمی" کی نشاندہی کرتے ہوئے اس ٹرینڈ کو "سپام" قرار دیدیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516107815944863756
https://twitter.com/x/status/1516025825748955136
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے یہ بوٹ مسلسل الفاظ کی تبدیلی کےساتھ ساتھ غلط معلومات پھیلارہے ہیں، پاکستان عوامی بیوقوف نہیں ہیں جو ایسے جھوٹوں کی باتوں میں آجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1516021941425037323
تاہم مریم اورنگزیب نے جس ٹویٹر ہیش ٹیگ کا تیا پانچا کیا وہ درحقیقت پی ٹی آئی کی جانب سے چلایا جانے والا ٹرینڈ ہے ہی نہیں ، اس غلطی کی نشاندہی پاکستان تحریک انصاف کے ماہر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کی ۔
ڈاکٹر ارسلان خالد نے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون اس معاملے پر کیوں کمنٹ کررہی ہیں جسے سے متعلق انہیں صفر معلومات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں سے ہی جو ٹویٹر کو سمجھتا ہو مریم اورنگزیب کو روکے تاکہ وہ خود کو اور پارٹی کو شرمندہ نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1516029912607563777
مریم اورنگزیب کی جانب سے جعلی ہیش ٹیگ پر تبصرہ کرنے کی غلطی پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ یہ ملک کن جوکروں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے، غلط ہیش ٹیگ کو موضوع بنا کر ایک پوری پریس کانفرنس کردی گئی۔
ڈاکٹر ارسلان خالد نے مریم اورنگزیب کو ٹویٹر کی سمجھ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو سوشل میڈیا کا پتا نہیں ہے تو پی ٹی آئی آپ کو مفت سبق دے سکتی ہے، اصل ہیش ٹیگ پر اب تک 6 کروڑ کے قریب ٹویٹس ہوچکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516032883722436609
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6maurkhalisimphamkoopc.jpg
Last edited: