
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز شریف کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں کوئی غیر قانونی بات ہے تو ضرور ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
نجی خبررساں ادارے سماء نیوز کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہونا ملک کی بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو ہو یا لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی خرید وفروٹ کی ویڈیو جس میں بھی قانون شکنی نظر آرہی ہے اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ووٹ نہیں خریدا ، نہ ہی ہم نے جج ارشد ملک کی ٹیلی فون کالز ریکارڈ کیں، فون کالز ریکارڈ کرنا غیر قانونی عمل ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی ویڈیو ہمارے پاس کچھ لوگ لے کر آئے تھے، ہمارے کابینہ اجلاسوں جاری ہوتے تھے کہ خبریں باہر نکل جاتی تھیں جس کی روک تھام کے اقدامات کرنے کیلئے ہم نے جیمرز لگائے۔
انہوں نے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اکھٹا ہوکر جو اتحاد قائم کیا اس کا مقصد ملک کے نظام کو آئین کے مطابق کرنا ہے ہم اس پلیٹ فارم سے6 دسمبر تک اسمبلیوں سے استعفوں یا لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلہ کرلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/marya1221.jpg