تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1527967194298163200
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب کے لاہور ونگ نے حراست میں لیا اور انہیں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار لے گئے۔
شیریں مزاری کی گرفتاری سےمتعلق ان کی صاحبزادی اور معروف وکیل ایمان زینب مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی والدہ کو مرد پولیس اہلکار مارتے ہوئے لے کر گئے اور ان کے پوچھنے پر صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ونگ انہیں لے کر جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1527956699801440263
اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی ان کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ونگ ڈی جی خان نے اراضی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا اور تھانہ کوہسار لے گیا جہاں سے انہیں لاہور لے جانے کا بھی امکان ہے۔
شیریں مزاری پر اس مقدمے میں ایف آئی آر درج ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن کا عملہ وارنٹ لے کر آیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز مارچ 2022 میں کیا تھا۔[/RIGHT]
Last edited by a moderator: