مردہ لوگوں کیلئے انصاف،ز ندہ لوگوں پر مظالم پر خاموشی کیوں؟عوام کاسوال

5بھئتتہرفعرمانجسدھگفگف.png

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 45 سال قبل دی جانے والی پھانسی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا یے، لوگوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ مردہ لوگوں کو انصاف دینے کی کوشش کررہی ہے مگر زندہ لوگوں پر ہونے والے مظالم پر ہر طرف خاموشی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور بھٹو کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسٰی 45 سال پرانے کیس کو سن رہے ہیں لیکن زندہ لوگوں کیساتھ جوہورہا ہے وہ انہیں نظر نہیں آرہا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے میں نہ تو ارشدشریف کا کیس سماعت کیلئے مقرر ہوا اور نہ ہی پی ٹی آئی پر ہونیوالے مظالم پر کوئی نوٹس لیا گیا۔

ارم زعیم نے کہا کہ زندہ لوگ انصاف کی امید لگائے قاضی کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر قاضی مردہ لوگوں کا کیس کھول کر بیٹھ گیا ہے

https://twitter.com/x/status/1734473237881389514
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ارشد شریف نے اپنی زندگی میں چیف جسٹس کو انصاف کے لئے خط لکھا۔اس کی شہادت کے بعد اسکی فیملی، صحافیوں اور عوام کے انصاف کا مطالبے کو نہ سننا، نا انصافی نہیں؟

https://twitter.com/x/status/1734505159386878219
انصاف دینا ہے تو شیخ مجیب سے شروع کریں اور ملک توڑنے والوں کو نشان عبرت بنائیں۔

https://twitter.com/x/status/1734498098791997745
اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ قاضی صاحب کو 45 سال پرانا ذولفقار علی بھٹو کا کیس اوپن کورٹ میں سننے کا اشتیاق ہے مگر عمران خان کا جیل ٹرائل انتہائی خفیہ انداز سے چلایا جارہا ہے، ایسا کیوں؟

https://twitter.com/x/status/1734545160711933992
صبیح کاظمی نے کہا کہ جس طرح بھٹو کو پنجرے میں لایا جاتا تھا اسی طرح عمران خان کو بھی پنجرے میں لایا جاتا ہے، قاضی بجائے 2023 میں رہنے کے 1978 میں چلے گئے۔

https://twitter.com/x/status/1734479278644035724
انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن نے بھی بھٹو کیس میں معاونت سے معزرت کر لی، وہ بھی سمجھ گیے، قاضی کیا واردات کر رہا ہے۔ یہ دو نمبر فراڈ ہورہا ہے تاکہ خفیہ طریقے سے عمران خان کا کیس مکمل کرلیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1734482464700346653
عثمان فرحت نے کہا کہ زندہ ماوں، بیٹیوں، جوانوں اور بچوں تک پر ننگی بربریت کو پشت پناہی دینے کے بعد قاضی مرے ہوئے بھٹو کو انصاف دلوائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1733067150007394515
صحافی نے عماد یوسف نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں قاضی صاحب بھٹو قتل کیس کے صدارتی ریفرنس کے بعد بی بی شہید کو انصاف دینے کے لیے بھی اہم فیصلے کریں گے

https://twitter.com/x/status/1734494108410937849
سعید عمران خان نے لکھا کہ بھٹو کیس میں کوئی قانونی نقطہ نہیں ہے پھر بھی اس کیس کو چلایا جارہا ہے،تاکہ آصف سعید کھوسہ اور ان کے سسرنسیم حسن شاہ کے ساتھ اسکور سیٹل کیا جائے اور انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کو بیانیہ بھی مل جائے۔

https://twitter.com/x/status/1734507386143113478
فرحان منہاج نے کہا کہ بھٹو ریفرنس میں ایک دلیل یہ بھی لائی گئی کہ جسٹس مشتاق شہید بھٹو سے بغض اور عناد رکھتے تھے جس کا وہ اظہار کر بھی چکے تھے، ایسا ہی معاملہ چیف جسٹس اور عمران خان کے درمیان بھی ہے، اس کی تشریح کیسے ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1734469836070154505
ظفر اللہ وزیر نےکہا کہ عمران خان کے خلاف بھٹو سے بھی بدتر سلوک پر قاضی صاحب صرف بغض کی وجہ سے خاموش ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1734457504111944075
عبداللہ خان نیازی نے لکھا کہ ارشد شریف شہید کا کیس قاضی کی عدالت میں پتا نہیں کب لگے گا۔

https://twitter.com/x/status/1734533420582383689
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
... ye sirf naam ka Qazi hai. Ye Yaum e hisaab, aur insaaf par yaqeen nahi rakhta.
Is naam k musalman say accha to kaafir adalatein faisley karti hain.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
kazi har ek ko insaf dega apne number anay par. bhutto ko lag bag 50 sal baad insaf milne ki omeed hai.. mulk or qoum ke liye ek acha sign hai.
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
dumb fks are crying that they can not get Insaf from a man they tried to finish professionally and personally.....no I am not talking about Asim Munir 🤣
 

Back
Top