مردان کی یونین کونسل منگا میں کورونا کے 39 کیسز سامنے آگئے

Gen. Kakarr

Politcal Worker (100+ posts)

مردان کی یونین کونسل میں 46 میں سے 39 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت
یعنی


۔85٪ ٹیسٹ مثبت

اِس پرسنٹیج کو سامنے رکھ کر اگر ایک فرضی تخمینہ لگائیں تو مثلاً اگر گاؤں کی آبادی دو ہزار نفوس پر مشتمل ہے تو اُن میں سے 1700 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

وفاقی حکومت کے پاس ڈیٹا موجود ہے سعودی عرب سے واپس آنے والوں بالخصوص عمرہ سے واپس آنیولوں پر کڑی نگاہ رکھے اور انکی نقل و حرکت پر سختی کرتے ہوئے انہیں ایران سے آنیوالے زائرین کی طرح فوری طور پر آبادیوں سے دور کسی سرحدی علاقے یا پہاڑی مقام پر قوارنٹائینڈ کیا جائے وگرنہ آئندہ چند دن میں یہ اعداد و شمار ہزاروں سے ہوتے ہوئے لاکھوں تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔


-----------------------------------------------------

پشاور :مردان میں علاقہ منگا میں مزید 39افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ، مردان کی تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے متاثرہ شخص کی ہلاکت ہوئی تھی۔
صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا کے مطابق علاقے میں 46افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے 39 کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے۔

واضح رہے کہ مردان کا رہائشی عمرہ سے واپس آیا تھا ، کرونا کی علامات ہونے کے باوجود وہ گھر چلا گیا اور اہل علاقہ کو خیرات پر بلا کر دعوت عام کی ۔۔ کچھ دن بعد وہ شخص انتقال کر گیا لیکن جن کو دعوت پر بلایا تھا ان میں سے اکثریت کرونا وائرس کا شکار ہوگئی۔۔
مذکورہ شخص کی ہلاکت کے بعد پوری یونین کونسل سیل کردی گئی اور تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ شروع ہوگئے تھے
تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں رہیں اور یہ ہدایات تمام پاکستان کیلئے ہیں۔


 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)



اِ اگر ایک فرضی تخمینہ لگائیں تو مثلاً اگر گاؤں کی آبادی دو ہزار نفوس پر مشتمل ہے تو اُن میں سے 1700 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔



شاید آپکا یہ فرضی تخمینہ لگانے کا طریقہ درست ہیں ۔۔تخمینہ ۔۔بےز ٌٌ سٹیتستکس سے
لگایا جائے عمومی طور نہیں
Bay's statistics **
۔ ۔​