
گزشتہ دنوں عمران خان کا غیر ملکی جریدے اکانومسٹ میں مضمون چھپا جو ساری دنیا میں وائرل ہوا، وائرل ہونے کے بعد حکومت حرکت میں آگئی اور اس آرٹیکل پر سخت ردعمل دیا۔
نگران وزیرطلاعات نے کہا کہ یہ حیران کن اور پریشان کن ہے، معزز ادارے نے ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے، اسے سزا ہو چکی ہے، اخلاقی معیارات برقرار رکھنا اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔
مرتضٰی سولنگی نے نے کہا کہ جاننا چاہیں گے مضمون کی اشاعت کے حوالے سے ادارتی فیصلہ کیسے کیا گیا؟، مواد کی قانونی حیثیت اور اعتبار کے حوالے سے کن باتوں کو مدنظر رکھا؟
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ کیا جریدے نے دنیا کے کسی اور حصے سے جیل میں بند سیاستدانوں کے گھوسٹ آرٹیکل شائع کیے ہیں؟ اگر جیل میں بند مجرم میڈیا کو لکھنے کیلئے آزاد ہوتے تو وہ اپنی یکطرفہ شکایات کو نشر کرنے کیلئے ہمیشہ اس موقع کا استعمال کرتے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی ماضی میں سزایافتہ کے انٹرویو کی حمایت کیا کرتے تھے ، وہ سزایافتہ لیکن ملک سے مفرور نوازشریف کی ٹی وی کوریج کے بھی حامی تھے اور آصف زرداری کے جیل سے پروڈکشن آرڈر پر ریلیز ہونے پر بھی انٹرویو کی حمایت کیا کرتے تھے۔
انہوں نے 2019 میں کہاتھا کہ سزا یافتہ شخص کو اسکے بنیادی حقوق سےمحروم نہیں کیا جاسکتا، کا انٹرویو ہونا قوم کے مفاد میں ہے اور یہ کسی طور پر بھی غلط نہیں ہے۔

احمد وڑائچ نے اس پر کہا کہ مرتضیٰ سولنگی 2019 میں کہتے تھے سزا یافتہ کا انٹرویو ہونا بنیادی حق ہی سمجھیں، 2024 میں کہا سزایافتہ کا مضمون لکھنا غلط ہے۔ ہمارے لیفٹ کے دانشوروں کی کل اوقات "ایک سرکاری نوکری" ہے اور بس نوٹ: عمران خان اس وقت کسی کیس میں سزا نہیں کاٹ رہے، سزا معطل ہو چکی ہے
https://twitter.com/x/status/1743515626818211925
پی ٹی آئی کے ایک اکاؤنٹ نے کہا کہ نگران وزیر کی منافقت بے نقاب دیکھیے۔ ایک ٹوئٹ 2019 کی ہے جس میں وہ مفرور نواز شریف کو ٹی وی پر لانے کے خواہشمند تھے، جبکہ دوسری ٹویٹ کل کی ہے جس میں وہ دی اکانومسٹ پر عمران خان کی جیل سے تحریر شائع کرنے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1743541377164538211
معیز جعفری کی طنز یہ ٹویٹ پر ثاقب بشیر نے تبصرہ کیا کہ یکم جولائی 2019 کی نگران وزیر اطلاعات کی ٹویٹ سے مکمل اتفاق ہے یہی میں لکھنے لگا تھا اچھا ہوا لکھا ہوا مل گیا
https://twitter.com/x/status/1743520354734080369
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/solangi1h131.jpg