
نجی چینل اے آروائی کے صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق فضل الرحمان کی مذاکرات کی مخالفت کو نون کےمخصوص گروپ کی حمایت حاصل ہے۔
اے آروائی کے ذرائع کے مطابق نون کےچند سینئررہنماوں نے پس پردہ مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کی مخالفت کامشورہ دیا۔ مخالفت والوں کو نوازشریف کی سپورٹ حاصل ہےجبکہ نون کا دوسرا گروپ پیپلزپارٹی کےذریعےمذاکرات کا ھامی ہے۔
لیگی رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ مذاکرات سےقبل عمران خان سےچندگارنٹیاں چاہتےہیں
https://twitter.com/x/status/1648642789935132674
نعیم اشرف بٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ کے کچھ بڑوں نے کہا ہے کہ آپ مذاکرات کی مخالفت میں اس وقت تک ڈٹے رہیں جب تک عمران خان سے کچھ گارنٹیاں نہ لے لیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کو خدشہ ہے کہ الیکشن کے بعد عمران خان کی حکومت آتی ہے تو ان پر سختیاں نہ آئیں۔جے یو آئی ف کے ایک رہنما نے بھی تصدیق کی ہے کہ پس پردہ مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ کے ایک گروپ نے آنکھ ماری ہوئی ہے۔
ن لیگ کا ایک گروپ کہہ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات کئے جائیں، جب مذاکرات ہونگے تو پھر گارنٹیاں بھی آجائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahaishahsa.jpg