مخصوص نشستوں پر حلف لینےوالے اراکین کاذاتی طور پرسپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
1371114_5238419_scp_updates.jpg


پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے ذاتی طور پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل ان ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ نے معطل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب یہ ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران موقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت مکمل کرلی ہے اور ان اراکین کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی پارٹیوں نے دیا۔

ذرائع کے مطابق بظاہر ممبران ذاتی طور پر رٹ دائر کریں گے لیکن پارٹیوں کی در پردہ حمایت حاصل ہوگی، یہ رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔


Source
https://twitter.com/x/status/1813597246971101389 https://twitter.com/x/status/1813865817131667717
 
Last edited by a moderator:

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Lol what a joke. These people lost by tens of thousands of votes in Feb elections, due to election rigging by the military came on form 47 and now cases. Begherat
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کتنے بغیر اور بے شرم ہیں۔ان کو چھینیں ہوئ سیٹیں دی گئ تھیں ۔سب پارٹیوں کو اپنا حصہ مل چکا ہے۔یہ چور دوسروں کی سیٹیں چرانا چاہتے ہیں۔
 

Back
Top