مخصوص نسشتوں کے مال غنیمت پر لڑائی،ن لیگ، جے یو آئی کے خلاف عدالت پہنچ گئی

3pmlnnnjuskjskjdj.png

خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں مخصوص نشستوں کے معاملے پر آمنے سامنے آگئی ہیں، مسلم لیگ ن نے مخصوص اقلیتی نشست کے معاملے پر جے یو آئی ف کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے جماعت اسلامی کی مخصوص اقلیتی نشست کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، ن لیگ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ن لیگ اور جے یو آئی کے 7، 7 اراکین اسمبلی ہیں ، لہذا مخصوص نشست کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان ٹاس ہونا چاہیے۔

ن لیگ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نشست جے یو آئی کو دیئے جانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ الیکشن کمیشن نے بغیر ٹاس کے یہ نشست جے یو آئی کو دی اور یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔