مخصوص صحافیوں کی مہم کااثر؟بابرکی کپتانی ایک فارمیٹ تک محدود کیےجانےکاامکان

6babarcapitancy.jpg

ایک اور ہوم سیزن میں مایوس کُن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی منیجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ اس طرح بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ اس وقت تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔

اس کے بعد حال ہی میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی۔

ٹیم منیجمنٹ کی بات کی جائے تو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہوجائے گی۔ ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ طور پر ٹیم منیجمنٹ میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
How many match winning performance in the last 20 matches of Babar Azam ?
Answer- 0
He is good batsman who can make record for himself not for team.
He should be removed from captaincy because people have doubts of fixing as well. He is relative of Kamran Akmal.
Last 3 matches he got stumped out. How can a batsman got out stumped regularly 3 times ?
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
They are just going to destroy a great cricketer due to their politics..
Please tell me what great thing he did for Pakistan team ?
For example. How many match winning performance in the last 20 matches ?
 

newday

Councller (250+ posts)
Please tell me what great thing he did for Pakistan team ?
For example. How many match winning performance in the last 20 matches ?
He has a great batting average, played well in T20 championship, you cannot do much if you are given a ship with holes in it. IMHO
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
He has a great batting average, played well in T20 championship, you cannot do much if you are given a ship with holes in it. IMHO
Yes. Great average.
Good batsman but not match winner.

Great batsman gives match winning performance. He is good for making personal records only. He is not a team man