
چند صحافیوں کی جانب سے ن لیگ کی حمایت میں معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ایک جیسی ٹویٹس سامنےآ نا شروع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان، غریدہ فاروقی،وقار ستی سمیت چند صحافی معمولی ردوبدل کےساتھ ایک جیسی ٹویٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ملتی جلتی تمام ٹویٹس ن لیگ کی سپورٹ میں جاتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ کیا یہ ٹویٹس کہیں سے بھیجی جارہی ہیں جو یہ صحافی کاپی پیسٹ کرکے شیئر کررہے ہیں؟
مبشر لقمان نے ایک ٹویٹ کی کہ جب تین دفعہ کے وزیراعظم اورپاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا میڈیا بلیک آؤٹ کیا جاسکتا ہے توعمران خان کا کیوں نہیں، اسٹیبلشمنٹ کب تک عمران خان کو بچاتی رہے گی اور ہیرو بناتی رہے گی؟
ایسی ہی ایک ٹویٹ غریدہ فاروقی نے بھی کی جس میں یہ ساری تحریر ہوبہو موجود تھی، تاہم انہوں نے اس میں تھوڑا اضافہ کیا اورکہا کہ " جو گفتگو عمران خان اور پی ٹی آئی کررہے ہیں یہ آج تک کسی نے نہیں کی، کب تک برداشت ہوگی؟"۔
ایک اور صحافی وقار ستی نےمبشرلقمان والی ٹویٹ کی تحریر ہو بہو شیئر کی، انہوں نے اس میں کسی فل سٹاپ ،کامے کی تبدیلی کی زحمت بھی نہیں کی۔
اس معاملےپر دیگر صحافیو ں نے سوالات اٹھائے ، اینکراوریوٹیوبر نجم الحسن باجوہ نے ٹویٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوتی ہے واٹس ایپ صحافت ! یہ ہوتے ہیں حکم کے غلام بہروپئیے لفافے۔
https://twitter.com/x/status/1561257584845357056
سید عمران شفقت نے کہا کہ یہ سارے صحافی ایک ہی چھڑی سے کیوں ہانکے جارہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1561367728094584833
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس معاملے کو سکرپٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کاپی پیسٹ ٹویٹس ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1561370886774542338
https://twitter.com/x/status/1561375504313237504
https://twitter.com/x/status/1561389691420696577
https://twitter.com/x/status/1561401114507055105
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/social1h1h1.jpg
Last edited by a moderator: