مختصر قرآنی دعائیں

ابابیل

Senator (1k+ posts)
گھر والوں اور اولاد کے لیے ایک لیے بہت پیاری دعا

رَبَّنَا هَبۡ لَنَا مِنۡ أَزۡوَٲجِنَا وَذُرِّيَّـٰتِنَا قُرَّةَ أَعۡيُنٍ۬ وَٱجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِينَ إِمَامًا
اے ہمارے رب ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنا۔
سورۃ الفرقان۔ آیت ٧٤

یعنی ان کو ایمان اور عمل صالح کی توفیق دے اور پاکیزہ اخلاق سے آراستہ کر کیونکہ ایک مؤمن کو بیوی بچوں کے حسن وجمال اور عیش و آرام سے نہیں بلکہ ان کی نیک خصالی سے ٹھنڈک حاصل ہوتی ہے۔اس کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی چیز تکلیف دہ نہیں ہو سکتی کہ جو دنیا میں اسے سب سے زیادہ پیارے ہیں انہیں دوزخ کا ایندھن بننے کے لیے تیار ہوتے دیکھے۔ ایسی صورت میں تو بیوی کا حسن اور بچوں کی جوانی اسکے لیے اور بھی زیادہ سوہانِ روح ہو گی کیونکہ وہ ہر وقت اس رنچ میں مبتلا رہے گا کہ یہ سب اپنی ان سب خوبیوں*کے باوجود اللہ کے عذاب میں*گرفتار ہونے والے ہیں۔

وَٱجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِينَ إِمَامًا " کی تشریح

یعنی ہم تقوی اور طاعت میں سب سے بڑھ جائیں، بھلائی اور نیکی میں سب سے آگے نکل جائیں، محض نیک ہی نہ ہوں* بلکہ نیکوں*کے پیشوا بھی ہوں، اور ہماری بدولت دنیا بھر میں* نیکی پھیلے۔ اس چیز کا ذکر بھی یہاں دراصل یہ بتانے کے لیے کیا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو مال و دولت اور شوکت و حشمت میں* نہیں بلکہ نیکی و پرہیزگاری میں* ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔


حضرت ايوب عليہ السلام كى دعا


وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ )
سورت الانبياء ، آيت 83،
ترجمہ : اور جب ايوب عليہ السلام نے پکارا اپنے رب کو كہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم كرنے والا ہے ۔

خط كشيدہ الفاظ بيمار دعا كے طور پر وردِ زبان رکھ سکتا ہے ۔ حضرت ايوب عليہ السلام كى بيمارى بڑی طویل اور صبر آزما تھی ۔



جنت میں گھر طلب كرنے كى دعا




رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ
( جزء آيت نمبر: 11، سورت التحريم)
ترجمہ : اے ميرے رب، ميرے ليے اپنے ہاں جنت ميں ايك گھر بنا دے ۔۔(ترجمہ از سيد مودودى)

يہ دعا فرعون كى بيوى حضرت آسيہ (عليہا السلام ) نے کی تھی ۔​


اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مفید علم ، مقبول عمل اور پاکیزہ رزق عطا فرمائے ۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top