محکمہ پاسپورٹ نے ڈلیوری کی مدت میں اضافہ کر دیا

12paksistanpasspirtstsksjkhsk.png

موجودہ صورتحال میں وقت پر پاسپورٹ کا اجراء کرنا مشکل ہے: ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی طرف سے پاسپورٹ جاری کرنے میں احتیاط اور جانچ پڑتال کا عمل بڑھاتے ہوئے عوام کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی طرف سے پاسپورٹ جاری کرنے میں احتیاط برتنے اور جانچ پڑتال کا نظام بہتر بنانے کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئندہ سے محکمہ شہریوں کو نارمل پاسپورٹ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 21 دنوں میں جاری کرے گا۔


ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق چند شرپسند عناصر کی طرف سے سفری دستاویزات کے غیرقانونی استعمال کیے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد موجودہ صورتحال میں وقت پر پاسپورٹ کا اجراء کرنا مشکل ہے۔ آئندہ سے شہریوں کو نارمل پاسپورٹ 21 دنوں جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ 5 دنوں میں جاری کیا جائے گا جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ 2 دفتری دنوں کے اندر جاری کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں محکمے کے ساتھ تعاون کریںاور اگر کسی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائے۔ پاسپورٹ آفسز میں صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ جمعۃ المبارک کے روز صبح 8 سے دوپہر 12 بجےپاسپورٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1708693747289239661
یاد رہے کہ چند دن پہلے محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ چند ناگزیر وجوہات کے باعث 100 صفحوں پر مشتمل پاسپورٹ جاری کرنے کا سلسلہ عارضی طور پر منقطع کر رہے ہیں اس لیے شہری 36 یا 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے ہی درخواستیں جمع کروائیں۔

https://twitter.com/x/status/1707365013709877672
دریں اثنا نگران وزیر داخلہ سرفراز بگتی نے ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کو یکم نومبر تک اپنے ملک واپس جانے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ پاکستان میں غیرقانونی رہائش پذیر شہریوں کے اپنے وطن نہ جانے کی صورت میں ایسے شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
 

Back
Top