
لاہور ایکسپو سنٹر پر قائم محکمہ صحت پنجاب کے ویکسینیشن سنٹر کی انتظامیہ نے اپنی ہی وزیر موصوفہ کو دھوکے کے ساتھ مطمئن کر کے واپس بھیج دیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ایکسپو سنٹر میں فائزر ویکسین کی حکام کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچیں تو انتظامیہ نے ایکسپو سنٹر میں فائزر ویکسین کے فرضی کاؤنٹر بنا کر اضافی عملے کو یہاں تعینات کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فرضی کاؤنٹر ز پر بلڈ پریشر چیک کرنے کے طبی آلات اور سینیٹائزر بھی رکھ دیئے مگر جیسے ہی یاسمین راشد دورہ کر کے نکلیں تو یہ کاؤنٹر ہٹا دیئے گئے۔ وزیرِ صحت کے جاتے ہی کاؤنٹرز سے عملہ غائب ہو گیا جبکہ میزوں پر رکھا سامان بھی اٹھا دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1437738000645984261
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوراکیں محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/0yB98WQ/3.jpg