
نجی ٹی وی چینل کی تجزیہ کار محمل سرفراز کو عاصمہ شیرازی کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ان کا اپنا ماضی یاد کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے خلاف ٹویٹر پر ٹرینڈز چلائے گئے جس کے حوالے سے متعدد صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا، حکومت پر تنقید کرنے والے ان صحافیوں میں نجی ٹی وی چینل کی تجزیہ کار محمل سرفراز نے بھی شامل تھیں۔
محمل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عاصمہ شیرازی کے خلاف حکومت نے بھارت کارڈ، مذہب کارڈ اور لفافہ کارڈ استعمال کیا، ان کو ہراساں کیا اور ٹویٹر پر ان کی کردار کشی کی باقاعدہ مہم چلوائی۔
https://twitter.com/x/status/1451209126499991554
تاہم سوشل میڈیا صارفین نے محمل سرفراز کی 2010 سے 2013 کے درمیان کی گئی ٹویٹس کو شیئر کرتے ہوئے محمل کو یاد دلایا کہ ماضی میں محمل جن اداروں ، صحافیوں اور شخصیات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی آئی ہیں آج وہ اسی ادارے میں ان صحافیوں کی حمایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
2013 میں کی گئی ٹویٹس میں محمل سرفراز جیونیوز اور اس کے رپورٹر احمد نورانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کرتی ہیں کہ ان کی جھوٹی خبروں کی وجہ سے انہیں زندگی کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451525862923378699
محمل سرفراز نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف خبریں نشر کرنے پر جنگ اور جیو نیوز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ صحافتی ادارے اور صحافی نوازشریف کی جانب سے لفافے پکڑ کر ایک منظم پراپیگنڈہ کررہے ہیں ۔
انہوں نے جنگ اور جیو نواز شریف کے خلاف خبریں نہیں چلاسکتا کیونکہ وہ پیسوں سے ادارے کو خوش رکھتے ہیں صحافیوں کو اپنی جیبوں میں رکھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1451528973993844762
محمل سرفراز نے نہ صرف نواز شریف ، جنگ ، جیو یا رپورٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ انہوں نے ایک ٹویٹ میں سینئر صحافی حامد میر کو بھی رگڑا لگایا اور کہا کہ کیا حامد میر کی کبھی اچھی شہرت تھی؟ یہ ایک مذاق ہے، ہر کسی کو ان کی اصلیت کا علم ہے بس لوگ بولنے سے ڈرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1451548235919773704
واضح رہے کہ آج محمل سرفراز اسی جنگ اور جیو گروپ کا حصہ ہیں اور ان کے ایک پروگرام میں بطور تجزیہ کار پینلسٹ شریک بھی ہوتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13mehmaltweet.jpg
Last edited: