
پاکستانی نوجوان لاعلمی میں جی رہے ہیں، وہ سیاست سے منسلک تو ہیں لیکن سیاست کا علم نہیں ہے
یہ الفاظ ہیں معروف صحافی محمد مالک کے، جی ٹی وی کے پروگرام میں شریک معروف صحافی محمد مالک نے نوجوان نسل کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر سوشل میڈیا نوجوانوں نے طوفان کھڑا کردیا اور شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
محمد مالک نے کہا تھا کہ ہماری آج کی یوتھ سیاست سے کنیکٹ تو ہے مگر ان میں انٹیلکچوئل ڈیپتھ نہیں ہے، تاریخ کا نہیں پتا،مطالعہ نہیں ہے، ہماری یوتھ بہت زیادہ لاعلم ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ۔
حنا شامی نے لکھا کہ نوجوانوں کے بھی آپ کے بارے میں کچھ ایسے ہی خیالات ہیں مسٹر مالک، آپ کا تو تجربہ اور عمر نے کچھ بھی نہ بگاڑا سوری۔
https://twitter.com/x/status/1522331572204146688
فہد علی نور نے لکھا کہ میڈیا پر بیٹھے مالک جیسے لفافے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کرنے کے باوجود لوگ ان کے بہکاوے میں نہیں آرہے،اس لئے اب ان کو نوجوان لا علم لگ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522432834480316416
طاہراللہ نے لکھا کہ کوئی شرم ہوتی ہےکوئی حیا ہوتی ہے،تمہیں کیاپتہ یہ کیاہوتی ہے،مالک صاحب!حق تو بنتا ہےآپ ایسےمفروضےبیان کرکےلئےگئے حرام کو حلال کریں،میری خود کی پہلی دفعہ سیاسی گفتگو میں انٹری ہے،لیکن الحمد لللہ اب تک کوئی بے تکی،غیرسنجیدہ،غیراخلاقی مفروضےبیان نہیں کیے۔
https://twitter.com/x/status/1522412113226092546
ایک صارف نے لکھا کہ مالک صاحب کی تاریخ تو سب جانتے ہی ہیں، شہباز شریف کی میڈیا ٹیم کا حصہ اور ایم ڈی پی ٹی وی رہے،بوٹ پالش کرنے میں جو گہرائی مالک صاحب نے دکھائی وہ کم لوگوں کا خاصہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522382994744524800
تہرینہ عامر نے لکھا کہ تم جیسے غداروں سے ہم لاعلم ہی بھلے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522312393145073664
قیصر ایوان نے لکھا کہ مالک صاحب پرانے ہو چکے،اب نیا دور نئی نسل ہے اور دور اندیش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522301529436397569
ایک صارف نے لکھا کہ اس ارسطو کا مطلب یہ ہے کہ یوتھ پیسے لیکر ضمیر کیوں نہیں بیچتی،اگر علم رکھنے کے بعد ایسی صحافت کرنی ہے تو لعنت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522300733600718848
اوسامہ گجر نے تنقید کی کہ یہ خود سے ہی لاعلم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522254484344291329
عبید بھٹی نے لکھا کہ پاکستان کے نوجوان ایسی intellectual depth پر لعنت بھیجتے ہیں،جو کرپٹ سیاستدانوں اور شخصیات کی چاکری کرتے ہوئے انکے بیانیے پھیلانے کیلیے مخصوص ہو
https://twitter.com/x/status/1522234777197240324
دیگر صارفین کی جانب سے نوجوانوں کیخلاف بولنے پر محمد مالک کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/malik11h1.jpg