محمد رضوان کو بال مارنے کی کوشش پر شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

12shakiabbrizwanksjkjdk.png

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسی کی سرزمین پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اپنی 23 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی، ٹیسٹ میچ کے پہلے 4 دنوں کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مثبت رویہ اختیار کیے تھا تاہم پانچویں دن ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا۔ ٹیسٹ میچ کے دوران اس ناخوشگوار لمحے کی وجہ سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز قومی کرکٹ ٹیم جب دوسری اننگز کے دوران 103 رنز بنا چکی تھی اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ تھے اور بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے 33 ویں اوور میں دوسری گیند کروانے آئے تو محمد رضوان ابھی کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ محمد رضوان ابھی سیٹ ہو رہے تھے اور وہ بنگلہ دیشی وکٹ کیپر لٹن داس کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہو گئے۔

https://twitter.com/x/status/1827624083338477603
محمد رضوان لٹن داس کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد جیسے ہی کھیلنے کے لیے تیار ہونے لگے تو شکیب الحسن نے غصے میں آکر گیند محمد رضوان کی جانب پھینک دیا جس پر کمنٹیٹرز نے ایک دوسرے سے سوال کیا کہ یہ کیا تھا؟ گرائونڈ میں موجود امپائر نے شکیب الحسن کو اس موقع پر کچھ کہا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ انہوں نے امپائر سے اپنے کیے پر معذرت کر رہے ہیں۔

شکیب الحسن پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ ریفری کی طرف سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور انہیں جرمانے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ میچ ریفری کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے اپنے جرم اور اس پر دی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے اس لیے اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیم میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رائونڈ شکیب الحسن ان 147 افراد میں شامل ہیں جن پر بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد طلباء کے مظاہروں میں ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کے مقدمے میں فردجرم عائد ہو چکی ہے۔ شکیب الحسن بنگلہ دیش میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حسینہ واجد کی سیاسی جماعت کی طرف سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
 

Back
Top