محمد خان بھٹی کے خلاف کرپشن واختیارات سے تجاوز کا مقدمہ خارج

9muhamamdkhabhattititti.jpg

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن واختیارات سے تجاوز کے کیس میں پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا:ذرائع

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری غلام مرتضیٰ ورک نے اینٹی کرپشن کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف بنائے گئے کرپشن واختیارات سے تجاوز کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی طرف سے محمد خان بھٹی کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں محمد خان بھٹی کی طرف سے لاہوربار کے صدررانا انتظار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔


ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے ملزم محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن واختیارات سے تجاوز کے کیس میں پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا۔ فاضل عدالت کی طرف سے محمد خان بھٹی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی کو تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزم محمد خان بھٹی کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کو بلاجواز قرار دے دیا۔ ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ خارج ہونے کے بعد کارکنوں نے عدالت کی باہر شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: الحمد للہ ! سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کل درج کیا جانے والا مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1641006316570148865
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں پہلے اینٹی کرپشن حکام نے کوئٹہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ضمانت سے پہلے ہی ایف آئی اے لاہور نے عدالت سے گرفتار کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کروا لیا تھا۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak fouj ko blackmail ke liyae jou video chahiyae thi woh mil gai unnein. Abb case tou harij he hou ga na!