محمد حفیظ کی انتخابات میں جیت پر عمران خان کو مبارکباد

afridii1111.jpg


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پنجاب کے 20 اضلاع میں پی ٹی آئی کی فتح پر عمران خان کو مبادکباد دیدی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں پروفیسر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نےانتخابات 2022 میں اپنی سیاسی بیداری اور پختگی کا ایک مضبوط فیصلہ دیا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ ہمارے سیاسی رہنما اس نتیجہ کو کیسے لیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1548828750061703168
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے سیاسی کارکنان کو مبارک ہو، ایک بار پھر عوام نے پاکستان اور عوام کی خدمت کیلئے انہیں ایک اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

دوسری جانب ق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالتاہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔“
https://twitter.com/x/status/154875397203027968
یادرہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پنجاب اسمبلی میں اپنی پوزیشن واضح طور پر مضبوط کرلی ہے، پی ٹی آئی کے مقابلے میں حکمران جماعت ن لیگ صرف 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی۔

اس وقت صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کی مجموعی طور پر 188 جبکہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور آزاد اراکین کی تعداد 178 ہے۔
 

Back
Top