
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی کھائی میں گررہا ہے جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی ممکن نہیں ہوگی، محب وطن قوتیں سوچ بچار کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب وزارت خزانہ خود اپنے مشیر خزانہ کے ہی بیان کی تردید کردے اور جھوٹے اعدادوشمار جاری کیے جائیں تو پھر معیشت کا دھڑن تختہ ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464578050763407365
انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی گرتی قدر اور ڈالر کی تاریخی بلندی ملک میں معاشی پالیسی کے درست سمت میں نہ ہونے کا ثبوت ہے، ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، اس حکومت کی وجہ سے قرض، مہنگائی اور خسارے سمیت ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464578057017208837
شہبازشریف نے کہا کہ معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا جس میں ہم دیگر تمام مسائل بھول جائیں گے ، پاکستان کی محب وطن قوتیں معاشی و عوامی تباہی پر سوچ بچار کریں ، کیونکہ ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیلا جارہا ہے جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی ،وقت تیزی سے گزررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464578062088089604
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10shabaz.jpg