
نامور صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے بڑے بڑے افسران میرے پاس آئے مگر میرے مقدمے کی تفتیش کیلئے کوئی جائے وقوعہ پر نہیں گیا۔
ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی نے کہا کہ ان پر حملے کے بعد پنجاب پولیس کے بڑے بڑے افسران ان کے پاس آئے اور تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی مگر ہوا کچھ نہیں کیونکہ کوئی تفتیش کیلئے آج تک جائے وقوعہ پر ہی نہیں گیا۔
ایازامیر نے کہا کہ یہ حملہ انہی لوگوں نے کیا ہے جن کے خلاف کبھی کارروائی نہیں ہوتی اور وہ پکڑے بھی نہیں جاتے۔ کیونکہ پولیس سمیت باقی ادارے بھی بے بس ہوتے ہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت پولیس آئی سب نے کہا کہ پکڑ لیں گے مگر ہمارا سسٹم ہی ایسا ہے کہ ایسے کیسز میں کچھ نہیں ہوتا، پولیس دل کو تسلی دینے کیلئے آتی تو ہے مگر وہ بھی جانتے ہیں کہ کچھ نہیں ہو سکتا اس لیے جیسے باقی لوگ بیٹھ جاتے ہیں ہم بھی بیٹھ گئے ہیں کیونکہ کچھ نہیں ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamla-ayaz-amir-aa.jpg