نہیں میں دیر سے جہاد پر نہیں نکلی ..میرا فل فلیج جہاد ٹویٹر پر ہے ..یہاں دیر سے آئی ہوں کیونکہ وہاں چند لائنوں سے زیادہ نہیں لکھ سکتے .
فوج بارے میں آپ کو ایک بات بتا دوں ..میں فوج سے محبت کرتی ہوں ..ہمیشہ سے ..لیکن فوج کے سیاسی کردار کی مخالف ہوں ..یہ بھی ہمیشہ سے ..
میرا ماننا ہے کہ سب کو اپنے اپنے میدانوں میں کھیلنا چاہئے ..لیکن یہاں عجیب ہی حال ہے ..فوج سیاست کرتی ہے ..عدلیہ حکومت کرتی ہے ..حکومت تجارت کرتی ہے ..بھلا ایسے ملک چلتے ہیں ..فوج حکومت کے ماتحت ہوتی ہے ..وہ مشورے ضرور دے سکتی ہے .لیکن بہرحال آخری فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہوتا ہے .یاد رہے حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو سکتی ہے