مجھے نہیں لگتامیں تمھارا حقیقی باپ ہوں،شہزادہ ہیری کاوالد سے متعلق انکشاف

7princeharrykingchalrs.jpg

برطانوی شہزادے ہیری کی سوانح عمری "اسپیئر" کا ایک اقتباس منظر عامر پر آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے شاہی خاندان، والد یعنی برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ والد نے ان کو غصے میں بہت برا بھلا کہا تھا، ان کی یہ کتاب 10 جنوری کو رونما کی جائے گی۔

شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کے سامنے آنے والے ایک نئے اقتباس میں انہوں لکھا کہ والد چارلس نے ایک موقع پر کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ہے میں تمھارا حقیقی باپ ہوں۔ ہیری کے بقول چارلس سوم نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے والد کو کمیلا سے دوسری شادی نہ کرنے کا کہا تھا کیوں کہ وہ بُری سوتیلی ماں ہوسکتی ہیں لیکن انھوں نے کمیلا سے شادی کی۔


یاد رہے کہ چارلس اب برطانیہ کے بادشاہ بن چکے ہیں جب کی ان اہلیہ کمیلا کوئین کونسورٹ ہیں اور شہزاہ ہیری اپنی اہلیہ میگھل مارکر کے ہمراہ شاہی حیثیت ترک کرکے ایک عام زندگی بسر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری کے اپنی کتاب میں افغان جنگ میں بطور پائلٹ 25 افراد کو ہلاک کرنے اور مقتولین کو جنگ کی شطرنج کا مہرہ قرار دینے کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ ایک اور اقتباس نے نئی بحث چھیڑ دی۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Yehi baat Nooray nay bhi Gashti Farari kay baray mein kehi aur Safdar Bharway nay Gashti Farari ki beti ( Jasam Qatari ki beti ) kay baray mein bhi kehi thi 🤷‍♂️

 

Back
Top