
آسٹریلیا کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ برٹنی لوگا نے پولیس کے پاس ایک شکایت درج کروائی ہےجس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے خود ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے واقعہ کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ان کے اپنے انتخابی حلقے میں پیش آیا، میڈیکل چیک اپس اور میڈیکل ٹیسٹس کے دوران جسم میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی ہے حالانکہ میں نےخود کوئی منشیات نہیں لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نشہ آور شے نے مجھے نمایاں طور پر متاثر کیا۔
برٹنی لوگا کیجانب سے 28 اپریل کو اس حوالے سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی اور پھر وہ اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال پہنچ گئیں، خاتون رکن پارلیمنٹ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دوسری خاتون نے اس معاملے میں مبینہ طور پر برٹنی لوگا سے رابطہ کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا اور ایک شام انہیں بھی نشہ آور چیز دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں آسٹریلیا میں صنفی تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، واقعات کے خلاف آسٹریلیا کے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیا جارہا ہے جس میں حکومتوں سے صنفی بنیاد پر تشدد کو قومی ایمرجنسی قرار دینے اور اس کی روک تھام کیلئے سخت قوانین نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/britnay-laugh11.jpg