
سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے دعویٰ کیا کہ جب بطورچیئرمین پیمرا میں نے عامر لیاقت کے شو پر پابندی لگائی کیونکہ وہ صحافیوں کی فیملی کو گالیاں دیتے تھے، دشنام طرازی، کفر کے فتوے لگاتے تھے، اخلاق سے گری ہوئی گالیاں دیتے رہے۔
ابصار عالم نے دعویٰ کیا کہ اسی دوران جنرل فیض حمید کا مجھے فون آیا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں،ہم نے سمجھا کوئی سیکیورٹی اشو ہوگا، وہ آئے اور کہنے لگے عامر لیاقت کو کچھ نہ کہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جنرل فیض حمید کو انکار کردیا اور وہ چلے گئے۔
ابصارعالم کے اس دعوے پر عامر لیاقت کا ردعمل بھی آگیا اور کہا کہ کائنات میں انسانوں کی تخلیق کے بعد جب جزبات منفی و مثبت کی تشکیل کا مرحلہ آیا تو جھوٹ سانپ کے منہ میں چھپ گیا تھا ۔کورٹ میں چیلنج کرو اپنی بات کو کاذب زمانہ!
https://twitter.com/x/status/1462214196507066370
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عامر کیاقت کو کچھ نہ کہیں ،کونسل آف کمپلینٹس میں اسی عامرلیاقت نے آپ کی دھجیاں اڑادی تھیں اگر بعد میں چھپو نہیں تو آڈیو ہیش کردوں ؟ تم کئی تھے میں ایک اور منہ چھپانے کی جگہ نہ تھی۔ Gay Rights والے کو مردوں ایسی بات زیب نہیں دیتیں ، کب تک فوج کو گالیاں دو گے؟
https://twitter.com/x/status/1462215074202873856
انکا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی دیر کو مان لیتےُ ہیں کہ جنرل فیض حمید نے ایساکہا ہوگا تو ملک کے فوجی کسی کے لیے کچھ کہتے بھی ہیں (اگر کہا ہے) تو آپ نے اس وقت یہ ثابت کیوں نہ کیا؟
عامرلیاقت نے مزید کہا کہ تقرری سیاسی تھی اور عامر لیاقت نےُمقررہ وقت پر پیش کوکرایک ایک کو بھگایا (تاریخُ میں ہے) اس کا مطلب جنرل فیض صحیح تھے
https://twitter.com/x/status/1462217978338955265
انہوں نے ابصارعالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کی وہ ڈانٹ یاد ہے ،ابصار عباسلم کو چھچھورا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس کو خوش کررہے ؟
https://twitter.com/x/status/1462219638482161664
اس موقع پر عامرلیاقت نے ایک کلپ بھی شئیر کیا جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1462245155767865348
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-liaquat-absar-11231.jpg