
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، جو بینظیر اور بشیربلور کیساتھ ہوا وہی تمہارے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کو دھمکی بھرے میسجز موصول ہونے لگے، انہوں نے دھمکیوں والے میسجز کے اسکرین شارٹ ٹوئٹر پر شیئر کردیئے، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1504914606342385666
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دھمکی ملی ہےکہ تمہارے اور تمہارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا۔ مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دارہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1504807512998293504
اس سے قبل نور عالم خان نے عدالت سے ایم این ایز کو تحفظ دینے کی درخواست بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ نور عالم نے دھمکی آمیز پیغام کا جو سکرین شاٹ شیئر کیا ہے وہ فون نمبر انڈیا کا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے نے ایک نیا رُخ اختیار کر لیا۔ حکمران پارٹی میں سے ہی ناراض اراکین کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک احمد حسن ڈیہڑ، سید باسط سلطان بخاری، رانا قاسم نون، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، نور عالم خان، ریاض مزاری، محمد عبدالغفار وٹو، نزہت پٹھان اور وجیہہ اکرم شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1504919970492268548
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15nooralamdhamki.jpg
Last edited by a moderator: