
امریکہ میں ایک مجرم نے بھری عدالت میں سزا سنانے والی خاتون جج پر حملہ کردیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر ) ایکس پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مجرم نے عدالت میں اپنی کرسی پر براجمان خاتون جج پر چھلانگ لگادی اور انہیں لے کر نیچے گر گیا اور جج کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی کہ ڈیوٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکار نےمجرم کو پیچھے دھکیلا جس پر مجرم نے سیکیورٹی اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی۔
اسی دوران عدالتی عملہ خاتون جج کو حصار میں لے کر اپنے ہمراہ لے گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جج کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر لاس ویگاس کی ایک عدالت میں اس وقت پیش آیا جب ایک تشد د کے کیس میں خاتون جج میری کی ہولتھس نے ملزم ڈیوا براریڈن کو قید کی سزا سنائی۔
جج پر تشد دکی کوشش میں پکڑنے جانے کے بعد بھی مجرم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ مجھے قید کی سزا نہیں دینی چاہیے تھی، اگر مجھے جیل ہی بھیجنا تھا تو میں نے وہی کیا جو مجھے کرنا چاہیے تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/h11i3h13411.jpg