
خبر کے جھوٹا ثابت ہونے پر اینکر کی وضاحت دینے اور تحقیقات کرنے کی یقین دہانی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے منسلک اینکر پرسن سید ثمر عباس نے اپنے پروگرام میں ایک خبر دی جس میں دعویٰ کیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی باہمی ناراضگی کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کی اہلیہ کی گرفتاری اور تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔
پروگرام کا مذکورہ کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں تحریک انصاف کی ایک سینئر شخصیت نے کہا تھا کہ دونوں یعنی وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے مابین تعلقات کی خرابی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ عمران خان نے اداروں کو حکم دیا تھا کہ جہانگیر ترین کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات مکمل کی جائیں۔
تاہم اس خبر سے متعلق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وضاحت آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسی کو ہدایات یا احکامات نہیں دیئے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1498019415409197056
سید ثمر عباس نے جب پروگرام میں اس متعلق دعویٰ کیا تو تجزیہ کار نذیر لغاری نے بھی اس بات پر مثبت جواب دیا اور کہا کہ مجھے علم ہے۔
تاہم اب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وضاحت آنے پر اینکر پرسن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جہاں خبر دینا ہماری ذمہ داری ہے وہاں اس پر وضاحت دینا بھی میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ وزیراعظم کی جانب سے تردید کے بعد میں اس کی مزید تحقیقات کروں گا تاکہ مکمل سچ سامنے آ سکے۔
https://twitter.com/x/status/1498020776041017344
لیکن اس یقین دہانی پر اینکر پرسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ اگر وہ پہلے ہی تھوڑی تحقیق کر کے اور تصدیق کرنے کے بعد ایسی خبر دیتے تو اب اس شرمندگی سے بچ سکتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1498140279630712833 https://twitter.com/x/status/1498045620036136967 https://twitter.com/x/status/1498084197214433283
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sam1j1h2112.jpg