
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے والوں سے ناراض ہوگئے اور درخواست کی کہ ان کے نکاح کی تصاویر کو اس طرح وائرل نہ کیا جائے۔
اپنی ٹوئٹ میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ مایوسی کی بات ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا، میری درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا، بغیر کسی شرم کے لوگ سوشل میڈیا پر چیزیں شیئر کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1621847245699031040
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ میں سب سے پھر درخواست کروں گا کہ ہماری فیملی سے تعاون کریں، ہمارا یادگار دن نہ خراب کریں۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا گزشتہ روز کراچی میں نکاح ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔