L
Liberal Fascist
Guest
تمام عمر کی نغمہ گری کے بعد ہم پہ کُھلا
یہ شہر اپنی سماعتوں میں سنگ جیسا ہے
اس فورم پر اپنی رائے کے اظہار کے لئے کسی ممبر کو عقل نہیں موڈریٹرز کی نگاہِ التفات یا بےنیازی درکار ہے، جو ایسی تمام پوسٹس کو قابل ضبطی سمجھتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ "ہمیں" خبطی سمجھتے ہیں، نصابی،سرکاری و تھڑا معلومات کو نمک مرچ لگا کر بیان کرنا بلند تخیل کی نشانی ہے یہاں اور ذہن کو کام میں لانا ایک غیر شرعی ناگوار فریضہ۔ مذکورہ بالا عنوان پر آپ "عوامی اور اسلامی" نظریہ سے پچاس تھریڈ بنا لیں کوئی گرفت نہیں لیکن جہاں اختلافی تھریڈیا پوسٹ ہو وہاں فورم کا ہر اصول منطبق ہو گا۔
جس قوم کے نصاب میں محمد بن قاسم اورحجاج بن یوسف کی زندگی اور انجام پر"شرعی تحسین" کے ڈونگرے یکساں برسائےجا رہے ہوں، جہاں ہندوستان کے حکمران اور حملہ آور دونوں اسلام کے نفاذ کی خاطر جنگ کرنے والے ہوں وہاں بےچارےموڈریٹرز سے کیا گلہ کیا جائے یہ بھی اسی نظام سے تعلیم یافتہ ہیں۔پھر آپ کا سوال ہوگا کہ یہ یہاں بیٹھے کیوں ہیں؟ بری بات، ایسی باتیں نہیں پوچھتے جن سے شرمندگی ہو۔۔۔۔ آپ کو نہیں جی، سمجھ تو گئے ہی ہوں گے۔
نوشی گیلانی کی اِسی غزل کا اگلا شعر دیکھیئے
تمام عمر کی نغمہ گری کے بعد کُھلا
یہ شہر اپنی سماعت میں سنگ جیسا ہے
اسے بھی ڈھنگ نہ آئے گا بات کرنے کا
مجھے بھی عرضِ ہنر کا کہاں سلیقہ ہے