
مانسہر ہ میں 12 بچوں کے 95 سالہ باپ نے دوسری شادی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ذکریا نے 95 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔
ذکریا نامی بزرگ کی پہلی بیوی کا انتقال2011 میں ہوا تھا، ان کے7 بیٹے اور 5بیٹیاں تھیں، بیوی کی وفات کافی سال گزرنے کےبعد ذکریا نے دوسری شادی کی کوشش شروع کی تاہم انہیں اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
چاچا ذکریا کی دوسری شادی میں ان کے بیٹے بڑی رکاوٹ تھے تاہم سب سے چھوٹے بیٹے وقار عالم تنولی نے اپنے والد کی خواہش کااحترام کرتے ہوئے ان کی شادی کروادی، وقار تنولی نے کہا کہ اس عمر میں بابا جی کی شادی ان کی ضرورت تھی، ہم نے ان کی شادی کرواکے ثواب کا کام کیا ہے۔
چاچا ذکریا کو سرائے عالمگیر گجرات سے دلہن ملی اور یوں اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے 12 سال بعد چاچا ذکریا کا گھر دوبارہ آباد ہوگیا۔