
کراچی کی ملیر ندی میں سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوبنے والی گاڑی پانی کی سطح کم ہونے پر 2 کلومیٹر دور سے ملی۔
گاڑی میں اپنی بیوی اور بچوں سمیت سوار شخص کے بھانجے کا کہنا ہے کہ ماموں نے ڈرائیور کو لنک روڈ استعمال کرنے سے روکا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈوبنے والی فیملی کا رشتہ دار دانش کہتا ہے کہ اس کے ماموں حیدرآباد میں ایک شادی سے واپس لوٹ رہے تھے، بارش کے باعث پانی کا بہاؤ تیز تھا اسی لیے گاڑی پانی میں بہہ گئی۔
دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ گاڑی کو پتھر کے ساتھ باندھ دیا ہے تاکہ وہ آگے نہ جا سکے، یہاں سے گاڑی کو بھاری مشینری کی مدد سے نکالا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں ایم نائن روڈ پر گزشتہ روز سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی تھی، کار میں ایک شخص اپنی بیوی 3 بچوں اور ڈرائیور سمیت سوار تھا،
پانی کا بہاؤ اور سطح کم ہونے پر 2 کلومیٹر دور سے گاڑی اور ایک بچے کی لاش ملی ہے تاہم باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mali1hh11.jpg
Last edited: