
گزشتہ روز مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر جاں بحق ہونے والے محمد طحہ کے کیس کو گمشدگی سے قتل میں تبدیل کردیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش کا رخ تبدیل کرکے طحہ کے دوستوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر مبینہ طور پر حادثے کا شکار ہوکر 15 سالہ محمد طحہ جاں بحق ہوگیا تھا، تاہم ابتدائی تحقیقات کے دوران سامنےآنے والے شواہد کے بعد پولیس نے گمشدگی کے مقدمے کو قتل میں تبدیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے محمد طحہ کے قتل کے مقدمے میں متوفی کے پانچ دوستوں کو بھی شامل تفتیش کردلیا ہے جو واقعہ کے وقت اس کے ہمراہ تھے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز محمد طحہ کی والدہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم نوجوان کی لاش ملنے کے بعد کیس میں 302 کی دفعات شامل کی گئیں۔
طحہ کے والدین کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق محمد طحہ ہائیکنگ کی غرض سے اپنے دوستوں کے ہمراہ مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر گیا تھا اور وہاں جاکر پرسرار طور پر دوستوں سے بچھڑ گیا اور لاپتہ ہوگیا، ٹریل پر موجود دوستوں نے گھر فون کرکے طحہ کی واپسی سے متعلق استفسار کیا مگر طحہ کی کوئی خبر نہیں ملی ۔
بچے سے متعلق خبر نا ملنے پر والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے بچے کی گمشدگی اور مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ، اس دوران محکمہ فاسٹ اور انوائرمنٹ کے عملے کو طحہ کی لاش ملی جس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8traislskskkfive.png