
ٹک ٹاک کا جنون تو ویسے ہی خطرناک ہے، اپنی ویڈیو کو مختلف بنانے کیلیے ٹک ٹاکرز جان لیوا کھیل کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے،اس بار ایک نیا ٹرینڈ چل رہاہے۔
ٹک ٹاکرز اپنی ویڈیو کو خوبصورت بنانے کیلیے قدرتی نعمت کو نقصان پہنچان لے رہے، مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکر سامنے آگئے،مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے،ایک اور ویڈیو میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526161258378055681
اسلام آباد وائلڈ لائف نے آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا کہہ دیا، ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526223684993941504
اس سے قبل ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگادی گئی تھی،نوجوان قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہاتھا،ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف نے کئی گھنٹوں میں نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/margala-fire-tiktok.jpg