
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ نہ کرنے اپیل کرتے ہوئے میچ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، مائیکل وان کا کہنا ہے کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو انگلینڈ کے پاکستان میں میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔
مائیکل وان نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ کرنے کے بجائے کھیلے جاسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1439557288176623616
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق کہا کہ 24 سے 48 گھنٹے میں پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کا علم ہے، بورڈ سیکیورٹی ماہرین سے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد ایک سے دو دن میں پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ انگلینڈ ٹیم کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/X4r2qRP/14.jpg