
پچیس مئی کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہےجس میں پولیس افسران کو کلین چٹ مل گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس شبر رضا رضوی کی 25 مئی کے واقعات کے حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں پولیس افسران کو مکمل طور پر بری الذمہ قرار دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ آئی جی راؤ سردار، چیف سیکرٹری کامران علی افضل، علی مرتضیٰ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی سی عمر شیر چھٹہ، ایس پی صفدر کاظمی اور عمارہ شیرازی کے خلاف کسی بھی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
تاہم رپورٹ میں 2 پولیس افسران ڈی ایس پی ناصر مشتاق اور ایس ایچ اوفرقان محمود کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے واقعات کے بعد پولیس افسران کے خلاف الزامات عائد کیے مگر انہوں نے ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔
پی ٹی آئی نے حمزہ شہبازاور راناثناء اللہ پر بھی الزامات لگائے، واقعہ میں ذمہ دار افراد نے قیام امن کیلئے با مقصدمذاکرات نہیں کیے، بری صورتحال کو روکنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے، انہوں نے 25 مئی کے واقعات کو روکنے کیلئے طاقت کے بجائے دوسرا کوئی راستہ اختیار نہیں کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/25may5544.jpg