لیگی کارکن چوہدری عتیق نے غربت سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

parshi11h1h.jpg

مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن چوہدری عتیق نے مالی حالات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

چوہدری عتیق مالی حالات کے باعث شدید ذہنی تناؤکاشکار تھے، انہوں نے اپنے کاروبار سے زیادہ مسلم لیگ ن کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انکا کاروبار دن بدن نیچے جارہا تھا جبکہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے اقتدار ملنے کے بعد مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

صحافی شاکر محمود اعوان نے ردعمل دیا کہ چوہدری عتیق کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔۔نڈر، بہادر ورکر تھا۔۔مسلم لیگ ن پر جب کھڑا وقت تھا تو یہ ہر جگہ پہنچتا،،نوازشریف، مری نواز، شہباز شریف حمزہ شہباز سب کی پیشیوں پر آتا۔۔لیکن جب اقتدار آیا تو اس کو نظر انداز کردیا گیا،، اللہ رب العزت چوہدری عتیق کے اگلی منازل آسان کرئے، آمین۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1772135211792314493
پرویز ساندھیلہ نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں پر غور کرنا ہوگا، کیوں ن لیگ کا ورکر مشکل وقت میں بھی پِستا ہے اور حکومت میں بھی اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا؟ ہر جمہوری مزاحمت میں سب سے زیادہ تختہ مشق تو ورکر ہی بنتا ہے، پھر ہم کیوں اسے بھول جاتے ، چوہدری عتیق کو سب جانتے ہیں، ہر پیشی پر ہوتے تھے، کورٹ رپورٹرز تک ان کی وفا کی گواہی دیتے ہیں، ان کی مالی حالات کے باعث خود کشی کا سن کر دل بوجھل ہے، آج ان کے لئے مکہ شریف میں خصوصی دعا کروں گا
https://twitter.com/x/status/1772152890834244081
مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن چوہدری عتیق کی مسلم لیگ ن اور پاکستان سے محبت کا جنون تھا، جیلیں کاٹیں، ماریں کھائیں، پارٹی کو کاروبار اور ذاتی زندگی پر ترجیح دی، آخری وقت میں شدید ذہنی تناؤ اور نفسیاتی بیماری کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،
https://twitter.com/x/status/1772067616359596486
جنید رضا زیدی نے کہا کہ افسوس آج ن لیگی دور حکومت میں غربت اور فاقوں سے تنگ آ کر عتیق نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ طاہر مغل کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے عظمی بخاری جیسے آج اس کے سلام کا جواب دینے کے روادار نہیں جب کہ مرنا تو ن لیگ کی قیادت کو چاہیئے تھا جن کی لندن تو لندن پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1772146332003701027
لیگی کارکن شہزاد نے کہا کہ مورخ بہت شرمندگی سے لکھے گا نون کے دور حکومت میں مریم کی وزارت اعلی میں عتیق چوہدری جیسے ورکر جس نے قید کاٹی ہر لیڈر کی پیشی پر موجود ہوتا تھا آج غربت سے تنگ آ کر مریم نواز کے لاہور میں خود کو مار لیا ہے ہم پر تو طعنہ کہ سوشل میڈیا پر لکھتے گراونڈ پر نہی جاتے مگر یہ تو گراونڈ پر ہر جگہ جاتا تھا اس کے ساتھ یہ سلوک ؟ اب اچھا بننے کے لیے اس کی فیملی سے سیاسی فوٹو سیشن ہو گا مگر اس سے یہ واپس تو نہی آئے گا ؟
https://twitter.com/x/status/1772169685187830021
 

DrGigyani

MPA (400+ posts)
یہ مکافات عمل ہے، ظل شاہ جیسے معصومین کی روحیں ان سب بغیرتوں کا جینا حرام کریں گے، جو حق جانتے ہوئے ناحق کے ساتھ کھڑے رہے۔ احد چیمہ جیسے ارب پتی بنتے گئے اور یہ بے وقوف کوڑی کوڑی کے محتاج ۔