
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ن کو تحریری گائیڈ لائنز جاری کر دیں، لندن سے واپسی پر سابق اسپیکر ایاز صادق نے کاغذات پارٹی صدر شہباز شریف کے حوالے کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اختلافات کو حوالے سے تمام افواہوں کی تردید کر دی گئی، نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کو گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں، پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے لئے شہباز شریف امیدوار ہوں گے۔
سابق اسپیکر ایاز صادق نے لندن سے آنے والا تحریری پیغام پارٹی قیادت کو دےدیا،تحریری پیغام میں نوازشریف نے پارٹی قیادت کو 3وفاقی وزراء سمیت5حکومتی ارکان سے معاملات طے کرنے کی ہدایت دے دی، جبکہ شہباز شریف کو پارلیمانی معاملات کی قیادت کرنے کی ہدایت دےدی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتحادیوں کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر پلان بی بھی نوازشریف کی تحریری ہدایات کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایاز صادق نے کہا تھاکہ میں نے دسمبر میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی نجومی نہیں یا شیخ رشید کی طرح پیش گوئی نہیں کرتا جو میرے دل کی آواز تھی وہ کہی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15nawazhidayat.jpg