لیگی سینیٹر افنان اللہ خان کے برادر نسبتی اسلام آباد سےا غوا،مقدمہ درج

10afnanaulllahsalaaghwa.jpg

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کے برادر نسبتی طلحہ کو اسلا م آباد سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مرحوم ن لیگی رہنما مشاہد اللہ کےبیٹے افنان اللہ خان نے کہا کہ میرے ثالا طلحہ اسد کو کل رات 8.30 پر سیکٹر ایف 11/2 کی مسجد حدیبیہ(تہذیب بیکری کے قریب)سے اغوا کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1568961382107992064
افنان اللہ خان نے اپنے برادرنسبتی کی تصاویراور ان کے اغوا کی واردات کے دوران اردگرد لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ میرے سالے طلحہ کو کالے شیشہ والی ٹیوٹا ہائی ایس میں اٹھایا گیا تھا۔اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ آخری لوکیشن موبائل سے جو ملی ہے وہ گولڑہ شریف کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1568880185356738560
سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ طلحہ اسد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کروادیا ہے،جس کےمطابق کالے کپڑوں میں ملبوس دو نامعلوم افراد نے طلحہ اسد کو مسجد سے باہر نکلنے پر اٹھا کر ٹیوٹا ہائی ایس وین میں ڈال لیا، براہ کرم طلحہ کو بازیاب کروایا جائے۔
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Dalley ussey maryumm qatri utha ke ley gayi hey, Qatriun keliey. Fikr na krr wapiss aa jaey ga jab qatri thakk jayeeyn gey
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جو اٹھاتے ہیں انہوں نے کسی اور کے مغالطے میں اٹھا لیا ہو گا۔
یا بدزبان خاندان کے چشم وچراغ نے کسی کے ساتھ فحش گوی کی ہو گی
 

Back
Top