ایکسٹرا بیلٹ پیپرز 149 حلقوں میں بھیجے گئے لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
چھ ہزار 802 (6802) پولنگ بیگز کھلے ہوئے پائے گئے لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
چھ سو 87 (687) پولنگ بیگز گم ہوگئے لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
بیس ہزار فارم 15 موجود نہیں تھے لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
تھیلوں سے نکالے گئے فارم 15 ریٹرننگ افسروں کے فارم 15 سے میچ نہیں کررہے تھے لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
اڑھائی کروڑ ووٹوں پر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
نجم سیٹھی کا اعتراف کہ الیکشن سے 15 دن پہلے بے اختیار تھا اور بیوروکریسی رائیونڈ اور ماڈل ٹاؤن جاکر رپورٹ کرتی تھی
سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعتراف کہ وہ بالکل بے اختیار تھے اور چیف سیکرٹری تمام معاملات دیکھ رہا تھا لیکن دھاندلی نہیں ہوئی
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اعتراف کہ کراچی میں ہم صاف شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہے لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی
چالیس سے زائد حلقوں کی نادرا رپورٹ میں دھاندلی کا اعتراف لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔
اگر فارم15 کی کوئی اہمیت نہیں تھی تو فارم 15 چھپتے کیوں ہیں؟ جوڈیشل کمیشن نے کیوں فارم 15 کیلئے پورے پاکستان کے حلقوں کے تھیلے کھلوادئیے کیوں کئی ہفتے فارم 15 پر بحث کیں؟
فافن کے سربراہ سرورباری نے اس پر بہت خوبصورت تبصرہ کیا ہے کہ
"کمیشن کی رپورٹ ایسے ہی ہے جیسے ڈاکٹر اپنے مریض کو کہے کہ آپ کو دل کی بیماری ہے، شوگر ہے، بلڈپریشرکی بیماری ہے، گردوں کی تکلیف ہے، برین ٹیومر بھی ہے، جگر بھی خراب ہے ،لیکن آپ صحت مند ہو"-
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کچھ اس قسم کا ہے کہ ایک لڑکے کے گھر والے رشتے کیلئے گئے۔ لڑکی والوں نے پوچھا کہ لڑکے کا کردار کیسا ہے؟ لڑکے والوں نے کہا کہ لڑکا بہت شریف ہے، بس کبھی کبھار شراب پی لیتا ہے اور کوٹھے پر دوستوں کیساتھ چلا جاتا ہے۔ پھر لڑکی والے پوچھتے ہیں کہ لڑکا کچھ کماتا بھی ہے لڑکے والے کہتے ہیں کہ ہاں ہمارا لڑکا بہت محنت کرتا ہے، دن کے ٹائم جوا کھیلتا ہے اور رات کو چوری چکاری کرتا ہے۔لڑکی والے پوچھتے ہیں کہ لڑکا ہماری بیٹی کو خوش رکھ سکے گا؟ لڑکی والے کہتے ہیں کہ کیوں نہیں، ہمارے بیٹے نے ساتھ والی پڑوسن کو خوش رکھا ہوا ہے۔ ماشاء اللہ ہمارا لڑکا بہت نیک سیرت اور شریف ہے۔
ہمارے الیکشن کی مثال بھی ایسی ہے