لیڈی پولیس اہلکار کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، ساتھی کانسٹیبل گرفتار

16constablekillekdjkdkd.png

لاہور میں لیڈی پولیس اہلکار کے قتل میں پولیس نے ساتھی کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قتل ہونے والی لیڈی کانسٹیبل ثمن کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ کام کرنے والے پولیس کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اقبال جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 3 سال سے لیڈی کانسٹیبل ثمن سے دوستی تھی اور میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم ثمن کے کسی اور سے مراسم تھے اور میری شادی کی آفر پر اس نے انکار کردیا، تاہم میں اسے منانے کیلئے ہربنس پورہ کے علاقے میں لے گیا۔


ملزم نے کہا کہ ثمن نے جب اپنے انکار کے فیصلے کو نا بدلا تو میں نے اس کو گولیاں مار کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے اور ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کانسٹیبل فاروق اپنی ساتھی کانسٹیبل ثمن کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
 

Back
Top