لیول پلینگ فیلڈ کہاں جاکر رکے گی؟

leval1h1h1i.jpg

شاید آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنے، الیکشن سے باہر کرنے کے بعد نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے، نوازشریف کی نااہلی ختم ہوجائے اور انہیں کسی بھی طرح وزیراعظم بنایا جائے تو لیول پلینگ فیلڈ کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہے۔

لیول پلینگ فیلڈ تھی کیا؟ لیول پلینگ فیلڈ یہ تھی کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، نااہل کیا جائے، اسکی جماعت کو توڑا جائے، نوازشریف کوو طن واپس لاکر انکے کیسز ختم کئے جائیں، انکی نااہلی ختم کی جائے، انہیں دھاندلی سے یا کسی بھی طریقے سے چوتھی بار وزیراعظم بناکر ملک انکے حوالے کیا جائے۔

اسی پلان کے تحت عمران خان کو توشہ خانہ کے ایک بھونڈے کیس میں جیل میں ڈالا گیا، نااہل کیا گیا، 9 مئی کے واقعے کو استعمال کرکے انکی پارٹی کو تتر بتر کیا گیا، مضبوط رہنماؤں سے جماعت چھڑواکر خواجہ آصف، عابد شیر علی، احسن اقبال جیسے رہنماؤں کیلئے الیکشن آسان کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس سے بھی مسئلہ حل نہیں ہورپارہا۔

ن لیگ اور مقتدر حلقوں کو نظر آرہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا گیا، انکی پارٹی کو تتر بتر کیا گیا تو لوگوں میں عمران خان کی ہمدردی کے جذبات کی لہر پیداہونا شروع ہوگئی جس پر طاقتور لوگ پریشان ہوگئے ۔

لیول پلینگ فیلڈ کا آخری مرحلہ یہ سوچا جارہا ہے کہ عمران خان کو باہر بھجوادیا جائے اور یہ کہا جائے کہ نوازشریف اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں، وہ بھی ڈیل کرکے باہر بھاگ گیا تھا اور یہ بھی ڈیل کرکے باہر بھاگ گیا مگر مگر ساتھ یہ بھی سوچا جارہا ہے کہ باہر بھجوانا عمران خان کو جیل سے باہر رکھنے سے زیادہ خطرناک ہے۔

عمران خان اگر باہر چلا گیا تو وہ وہاں جاکر ویسے ہی پارٹی چلائے گا جیسے الطاف حسین نے چلائی، وہ وہاں انٹرنیشنل میڈیا پہ بیٹھ کر جو باتیں کرے گاوہ طاقتور حلقوں کو عمران خان کو جیل سے باہر رکھنے سے زیادہ پریشان ہوگا۔

لیول پلینگ فیلڈ کا آخری مرحلہ یہ بھی خطرناک ہے کہ عمران خان جان سے جائے ، جان سے گیا تو وہ بھٹو بن جائے گا اور اسکے نام پر پارٹی کی سیاست چلتی رہے گی۔

لیول پلینگ فیلڈ کا آخری مرحلہ شاید یہ ہے کہ عمران خان 5 سال خاموش رہے نوازشریف کو حکومت کرنے دے، پارٹی کسی شفقت محمود جیسے ہومیوپیتھک لیڈر کے حوالے کردے لیکن پانچ سال بعد مریم نواز نے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا لیول پلینگ فیلڈ کی نئی قسط چلانا پڑے گی؟
 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
لیول پلیئنگ فیلڈ یہ تھی کہ تحریک انصاف جیسی جماعت کو بننے کی اجازت ہی نہیں دینی چاہیے تھی اور عمران خان صرف اپنے حلقے کی سیٹ پر الیکشن لڑ کر بیشک اسمبلی میں آ جائے۔ اور ملک میں صرف دو پارٹیاں ہی صرف الیکشن لڑتی رہتی اور اقتدار میں آتی ۔