لیسکو میں اوور بلنگ کا بڑا اسکینڈل: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

yfF1737vUM.jpg


لاہور میں اووربلنگ کا شکار صارفین کیلئے اہم خبر سامنے آگئی، لاکھوں روپے کی اوور بلنگ کے معاملے پر نیب لاہور کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ انکوائری کے نتائج کے مطابق، لیسکو کے اعلیٰ افسران اس معاملے میں ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیب لاہور کی جانب سے کروڑوں روپے کی اوور بلنگ کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ ابتدائی انکوائری میں لیسکو کے چیف ایگزیکٹو، سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔

لیسکو نے 2024 میں صارفین کو کروڑوں روپے کے اضافی بل بھیجے، جس پر تحقیقات کی گئیں۔ چیئرمین نیب کو بریفنگ کے بعد انکوائری پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ اوور بلنگ کے ذمہ دار لیسکو افسران کے خلاف کارروائی کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے افسران نے انکوائری میں تاخیری حربے استعمال کیے، جو کہ تین سے دو ماہ رہا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لیسکو کے آڈٹ رپورٹ میں ایک سال کے دوران اوور بلنگ سے اربوں روپے کی وصولی کا انکشاف ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، شہریوں سے اوور بلنگ کے ذریعے 1 ارب 95 کروڑ وصول کیے گئے، جبکہ مختلف تعمیراتی منصوبوں میں تین ارب 68 کروڑ کی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا تھا۔ اس کے علاوہ LINE LOSSES میں 8 ارب روپے سے زائد کا نقصان بھی درج کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اوور بلنگ کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس معاملے میں ملوث افسران کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
 
Last edited:

Back
Top