لیاری کے عوام نے پیپلزپارٹی آفس پر دھاوا بول دیا

lyariaaiahha.jpg

کراچی:لیاری میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ، عوام کا احتجاج

کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی، بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے،


لیاری کے عوام نے پیپلزپارٹی آفس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی مشتعل مظاہرین نے آفس میں رکھی کرسیاں اور دیگرسامان توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں نے گیس اور بجلی کے شدید بحران پرمشتعل ہو کر دفترمیں توڑ پھوڑکی۔

مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک روزانہ گھنٹوں کے حساب سے لوڈشیڈنگ کرتا ہے اور سوئی گیس نہ ہونے کے سبب گھر میں کھانا پکانا دشوار ہوگیا ہے اس دہرے عذاب سے نجات دلائی جائے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مظاہرین سے بات چیت کی۔

پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
 

Back
Top