لگتا ہے اسحاق ڈار کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے:مزمل اسلم

muzamil-asalm-aa.jpg


سابق ترجمان وزارت خزانہ اور رہنما تحریک انصاف مزمل اسلم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے اسحاق ڈار صاحب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترجمان وزارت خزانہ رہنے والے مزمل اسلم نے اسحا ق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ ڈالر کی قدر 220، 218 کا ہوجانا کسی کام کا نہیں ہے اگر لوگوں کو کاروبار کرنےکیلئے ڈالر نا ملیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ابھی وزیر خزانہ نے یہ بڑا اعلان کیا ہے کہ 50 ہزار ڈالر تک جن لوگوں کی ایل سیز ہوں گی انہیں بلا تفریق ڈالر مہیا کردیئے جائیں گے،آج کے دور میں 50 ہزار ڈالر کا ایک کنٹینر بھی نہیں آتا، ڈار صاحب نے یہ 50 ہزار ڈالر کی ایل سی کو چھوٹ دینے سے پتا نہیں کس پر احسان کیا ہے، اور پتا نہیں اس سے ملک میں کتنے کارخانے چل جائیں گے، یہ تو مجھے سمجھ نہیں آرہی۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ موڈیز کی ریٹنگ کےمعاملےپر اسحاق ڈار صاحب کا یہ بیان کہ یہ ریٹنگ میرے عہدے سنبھالنے سے پہلے کی ہے ، درحقیقت خود کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستانی بانڈ ز کی قدر میں اضافےسے متعلق اسحاق ڈار صاحب کےبیان پر مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی بات ہے، یہ کانفیڈنس دینا چاہیے، مگر ڈار صاحب یہ ضرور بتائیں کہ وہ کہاں سے اس کی رقم ادا کریں گے،5 دسمبر کو آپ کو بانڈز کی مد میں سود کے علاوہ 1 ارب ڈالر کی رقم ادا کرنی ہے، ڈار صاحب اس کی تفصیل بھی دیدیں کہ وہ یہ کیسے ادا کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1579091182696640512
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بیان پر مزمل اسلم نے کہا کہ تیاری پکڑ لیں اب ملک میں بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت بڑھے گی جس سے ڈار صاحب کی کارکردگی سب کے سامنے آجائے گی۔

مزمل اسلم کے ویڈیو بیان کو شیئر کرتےہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی اسحا ق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ڈار صاحب کو اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے مارکیٹ کو بتانا ہو گا کہ اس مالی سال میں ڈالر کا اخراج کیا ہو گااور وہ اسے کیسے مینج کریں گے،اس وضاحت سےہی مالیاتی مارکیٹس میں استحکام آسکے گا۔

https://twitter.com/x/status/1579140407111188480
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
I am watching IHC proceeding on dafa 144..Kia koi confirm kar sakta ha ke is qanoon ka nafaaz aik month mein max 7 ya minm 2 din reh sakta ha as per law.?Second kisi over all human rights ke matter mein petitioner ka jahan case laga ha wahan ka resident ho na Ayeni toor par must ha ya nahi...??..Kisi qanoon ya act se mutasar honay ya na honay ka as per laws.kia mayaar ha..?Kia koi judge ye keh sakta ha ke pehlay falan provincial assembly se ye qanoon khtam karwao phir main yahan ISB mein khtam karnay ki baat suno ga?
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
PTI should wait till December as GLOBAL energy prices will rise and PAksitan has to $1Bn in terms of bonds maturity........Ishaq Dar ke mamagement khud ba khud khul ker samnay a jaye ge.....
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
PTI should wait till December as GLOBAL energy prices will rise and PAksitan has to $1Bn in terms of bonds maturity........Ishaq Dar ke mamagement khud ba khud khul ker samnay a jaye ge.....
PTI wait kar sakti ha December tak...lekan tab tak PTI ko break kia ja chuka ho ga..IK ko disqualify ya qatal kia ja chuka ho ga..Pakistan ka bohat nuqsan ho chuka ho ga..
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
this is what happens when you put an unemployed person on running the financial affairs of the country