
مونا لیزا سے سارہ لورین تک کا سفر، اداکارہ سارہ لورین کے بارے میں اکثریت کا خیال ہے کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں،اداکارہ نے کبھی اپنے مذہب کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، پہلی بار سارہ لورین نے واضح کیا کہ وہ مسلمان ہیں۔
اداکارہ سارا لورین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عام طور پر لوگ انہیں مسیحی سمجھتے ہیں مگر وہ مسلمان ہیں، نماز بھی پڑھتی ہیں بلکہ 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بھی بیٹھ رہی ہیں،سارہ نے بتایا کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو وہ والدہ کے ہمراہ کویت سے پاکستان سے منتقل ہوئیں اور تیرہ چودہ سال کی عمرمیں فنی کیریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا پیدائشی نام مونا لیزا ہے اور ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی وہی نام درج ہے مگر بالی ووڈ میں کام کرتے وقت انہوں نے نام تبدیل کیا،سارہ نے انکشاف کیا کہ وہ بھارت سے پاکستان واپس آئیں تو پریشان تھیں، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے،چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی وہ 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد ان کی زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔
سارہ لورین طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں،اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہیں،دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، کیونکہ جو کچھ ان زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ نہیں پارہیں تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی نئی نئی فلمیں بن رہی ہیں لیکن بالی ووڈ کے بعد یہاں آکر کام کرنے نے مجھے پریشان کردیا ہے اور اب میری حالت ایسی ہوگئی ہے کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کرسکتی،شوبز کیریئر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک ملک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بھارت کو منتخب کریں گی،کیوں کہ مواد تیار کرنے کے حوالے سے وہ ہم سے بہت آگے ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں،یہ نام پسند نہیں تھا اور ابھی تک لوگوں کو اس نام کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس نے مجھے میرے نام سے محبت کروادی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایوارڈز کی تقریب میں تھیں جہاں پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام سے پکار کر اسٹیج پر بلایا وہ سلمان خان تھے،جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی،اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔
سارہ لورین نے بالی وڈ میں 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم 'کجرارے' سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، انہوں نے برکھا اور مرڈر تھری میں بھی کام کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sarali111.jpg