نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے لوٹے کی تفصیل بتادی، مریم نواز کہتی ہیں کہ لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے،ضمنی انتخابات کے حوالے سے حلقہ پی پی 167 میں منعقد جلسے میں مریم نواز کی تقریب کے دوران لائٹ چلی گئی اور مائیک بند ہوگیا جس پر تقریر روکنی پڑی گئی۔
جلسے میں نذیر چوہان کا نام لینے پر لوگوں کے ”لوٹے لوٹے“ کے نعرے لگ گئے جس پر مریم نواز نے منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوٹا وہ نہیں ہوتا جو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں آئے،لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، ن لیگ ملک کو مشکلات سے نکالے گی، انہوں نے فیول نہ خریدا، جس سے بجلی کے کارخانے بند ہوگئے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار بھی فتنہ خان ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ملکی خزانہ خالی کردیا، توشہ خانے کی لوٹ مار بھی سب کے سامنے ہے، عمران کی جماعت سے لوٹوں کو نکلا دیا جائے تو کوئی نہیں بچتا، خان صاحب نے پنجاب پر فرح گوگی کو مسلط کیا، گزشتہ چار برس میں پنکی پیرنی اور اس کا خاندان ارب پتی بن گیا، عمران خان آج بھی اسمبلی سے تنخواہ لے رہا ہے۔
مریم نواز نے پارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر گزشتہ روز پی پی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا،مریم نواز آج حلقہ پی پی 158 دھرمپورہ پہنچیں گی،پارٹی امیدوار رانا احسن شرافت کے انتخابی دفتر کاافتتاح کریں گی،کارکنوں سے خطاب کریں گی، 4 جولائی کو پی پی 170 میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گی،لاہور کے بعد دیگر ضمنی الیکشن کے حلقوں میں بھی جلسے کریں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/marya11n111.jpg