
ضلع لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا کے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں کو گھر سے نکالنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا میں بدبخت بیٹے نے گھر پر قبضہ کرنے کی غرض سے اپنی والدہ کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے تحفظ والدین ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نسرین کے بیٹے ملزم خضر عباس کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او عبدالروف بابر کے مطابق متاثرہ خاتون نسرین نے بیان دیا ہے کہ بیٹے نے بدتمیزی کی اور مکان پر قبضہ کرلیا جب کہ اس کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت اولاد کیلئے والدین کو گھر سے بےدخل کرنا قابل سزا جرم ہے، ملزم کے خلاف والدین تحفظ بل کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہی نہیں مقامی پولیس اسے گرفتار بھی کر چکی ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے والدین کو گھر سے دربدر کرنے والی اولاد کیخلاف سخت قانون سازی کیلئے تحفظ والدین بل (پروٹیکشن آف پیرنٹس بل 2021) کی منظوری بھی دی تھی ، بل کے ڈرافٹ کے مطابق حکومت نے والدین کو تحفظ دینے کے لئے قانون لانے کا مقصد بڑھاپے میں والدین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/on-arrest.jpg
Last edited by a moderator: