
کورونا سے متاثرہ لتامنگیشکر کی طبیعت میں بہتری نہ آئی، ڈاکٹرز کی دعاؤں کیلئے اپیل
92 سالہ معروف بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر کورونا سے متاثر ہیں انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ لتامنگیشکر کے ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق زیادہ بہتری نہیں دیکھ رہے اس لیے انہوں نے لتا کے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر صمدانی نے بتایا کہ لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اور صحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مداحوں سے بھی لتا منگیشکر کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز گلوکارہ کی بھانجی رچنا شاہ نے کہا تھا کہ ہماری دعائیں قبول ہوئیں کیونکہ لتا جی کی طبیعت پہلے سے بہتر اور مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا تب سے گلوکارہ آئی سی یو میں ہی زیر علاج ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lateii1i21.jpg