لتامنگیشکر کتنے کروڑ کے اثاثے چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئیں؟

latamensh112.jpg

لتا منگیشکر گزشتہ دنوں 92 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں عالمگیر وبا کورونا کے باعث انتقال کرگئی ۔

لتامنگیشکر نے اپنے کیرئیر میں اپنی بے مثال اور جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور 30 ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔

لتا منگیشکر کا آخری گانا مارچ 2019 میں ریلیز ہوا تھایہ گانا ملک اور فوج کے اعزاز میں پیش کیا گیا تھا لیکن آخری فلمی گانا 2006 میں فلم رنگ دے بسنتی کیلئے ریلیز ہوا تھا۔

لتا منگیشکر نے اپنے کامیاب کیرئیر سے کروڑوں کی دولت بھی کمائی۔انہوں نے 13 سال کی عمر میں پہلے گانے سے 25 روپے کمائے تھے۔


ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپوڑٹ میں مختلف رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلٹی کی صورت میں ملتے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس لتا منگیشکر کے اثاثوں کی مالیت سے متعلق متضاد دعوے کررہاہ ہے، بعض رپورٹ میں لتا منگیشکر کے کل کی اثاثوں کی مالیت 360 کروڑ بتائی گئی تو کچھ میں 108 سے 105 کروڑ کا ذکر ملتا ہے۔

لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا،انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز بھی تھی۔

لتا منگیشکر کو حکومت کی جانب سے 1969 میں ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ بدما بھشن ، 1999 میں دوسرے بڑے سول ایوارڈ پدما ویبھشن اور 2001 میں سب سے اعزاز بھارت رتنا سے نوازا گیا۔

مالی آسودگی کے باوجود بھارتی گلوکارہ نے زندگی کے بارے میں اپنا رویہ نہیں بدلا، وہ اپنے مخصوص لائف سٹائل کے ساتھ آخری وقت تک جڑی رہیں اور ہمیشہ سادگی کو اپنایا۔

لتا منگیشکر نے تمام عمر شادی نہیں کی تھی لیکن وہ شادی کی حمایت میں مضبوط دلائل رکھتی تھیںِ ان کا کہنا تھا کہ عورت اس وقت تک 'نامکمل' ہے جب تک کہ وہ شادی نہ کرے اور اس کے بچے نہ ہوں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
لتا کی آواز ہم تک پہنچتی تھی لیکن پیسے ہم تک نہیں پہنچیں گے لہذا مٹی پاؤ تے آگے بڑھو
 

Back
Top